ایم ڈی فراز اور پرویز مانوس کا لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی
سرینگر/یہ خبر انتہائ دُکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جموںوکشمیر کے مشہور و معروف ادیب ، افسانہ نگار ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کی اہلیہ خدیجہ بیگم آج یعنی 4نومبر کو اُن کے رہائش گاہ پر انتقال کرگئیں۔ مرحومہ پچھلے کئی دنوں سے علیل تھیں ۔ اس موقعہ پر ہفتہ روزہ ندائے کشمیر اور روزنامہ زمیندار کے دفتر پر ایک تعزیتی مجلس معراج الدین فراز کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کی اہلیہ خدیجہ بیگم کے انتقال پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعہ پر مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی بھی دعا کرتے ہوئے اُن کے ساتھ خاص کر عبدالمجید بھدرواہی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز نے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ صوم و صلواۃ کی بھی پابند تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ وادی کے مشہور و معروف ادیب، شاعر، قلمکار پرویز مانوس نے بھی ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔