ڈاکٹر سوہن لال کول کے دو ناولوں کی رسمِ رونمائی 0

ڈاکٹر سوہن لال کول کے دو ناولوں کی رسمِ رونمائی

کلچرل اکیڈیمی کے کانفرنس ہال میں تقریب کا انعقاد

سرینگر//جمیل انصاری/جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے آج کانفرنس رُوم ٹیگور ہال سرینگر میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معروف ڈرامہ نگار ، ناول نویس ، نقاد ، ترجمہ نگار اور افسانہ نگار ڈاکٹر سوہن لال کول کی دو ناولوں’’ ا￿ندرِم ضرب‘‘ اور ’’ عجب ملک‘‘ کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب کی صدارت وادی کے بلند قامت قلمکار پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی، جبکہ معروف پروڈیوسر اور فلم ساز عیاش عارف مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے، ان کے ہمراہ ناولوں کے مصنف ڈاکٹر سوہن کول بھی ایوان میں موجو درہے۔ تقریب کے دوران ’’ا￿ندرِم ضرب‘‘ ناول پر پروفیسر بشر بشیر جبکہ ’’عجب ملک‘‘ ناول پر پروفیسر شاد رمضان نے مفصل مقالے پیش کئے جن پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ ان نالوں پر ڈاکٹر شوکت شفیع، شکیل الرحمان، محمد امین بٹ ، عیاش عارف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر آزردہ نے کہا کہ ڈاکٹر سوہن کول ہمارے بڑے قلمکار ہیں جنہوں نے کشمیری میں ناول لکھ کر نثری ادب میں وہ کمی پوری کی جو سال ہا سال سے کشمیری پڑھنے والے محسوس کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ناول آج نہیں تو آنے والے وقت میں ضرور اپنا جائز مقام حاصل کرے گی، کیونکہ انہوں نے اپنی ناولوں میں کشمیری کا درد بیان کیا ہے۔تقریب کے ابتداء میں کلچرل اکیڈیمی شعبہ کشمیری کے ایڈیٹر جاوید اقبال خان نے خطبہ ا ستقبالیہ پیش کیا اور تقریب کے حوالے سے حاضرین کے سامنے اپنی بات رکھی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ کشمیری کلچرل اکیڈیمی کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے انجام دئے جبکہ شکریہ کی تحریک مقبول ساجد نے پیش کی۔ تقریب میں شمشاد کرالہ واری، محمد یوسف شاہین، سیٹھ رفیع، اظہار مبشر، نثار نسیم، شبیر مجاہد، گلشن بدرنی، الطاف نوشہری، جاوید ظریف، شبیر حکاک، منظور اشبری، پروفیسر ناصر مرزا، مقبول فیروزی، ناصر حمید، لطیف نیازی،خطاط گلزار احمد نجار، بشیر قادری، ڈاکٹر ذوالفقار، شفیق قریشی، دلدار اشرف شاہ، جاوید گیلانی، ایڈیٹر انگریزی کلچرل اکیڈیمی عابد احمد، اسسٹنٹ ایڈیٹر کشمیری انسائیکلو پیڈیا ڈاکٹر سید افتخار، اسسٹنٹ ایڈیٹر کشمیری انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر شبنم رفیق، انچارج ایڈیٹر اردو سلیم سالک، اسسٹنٹ ایڈیٹر اردو سلیم ساگر ، ریسرچ اسسٹنٹ اردو محمد اقبال لون، محمد حسین واتھوری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں