ڈاکٹر محمد شفیع ایاز صدر اور اظہار مبشرجنرل سیکریٹری مقرر
ندائے کشمیر//
جموں و کشمیر کی معروف اور نمائندہ ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ انتخابات بیلٹ بکس اور الیکٹرانک ووٹنک کے ذریعے عمل میں لائے گئے۔ الیکشن کمیشن میں شامل قمر حمیداللہ، میر روشن خیال اور عتیقہ صدیقی نے ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور شکیل آزاد کی نگرانی میں انتخابات عمل میں لائے۔
صدارتی عہدہ کیلئے ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے نامزدگی کاغذات جمع کئےتھے اور وہ بلا مقابلہ مراز ادبی سنگم کے صدر قرار دئے گئے۔جنرل سیکریٹری عہدے کیلئے اظہار مبشر اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے نامزدگی کاغذات جمع کئے۔ آج جموں و کشمیر کی معروف اور نمائندہ ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ انتخابات بیلٹ بکس کے ذریعے عمل میں لائے گئے۔ جبکہ کئی ممبران نے الیکٹرانک ذرایعہ کا استعمال کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن میں شامل قمر حمیداللہ، میر روشن خیال اور عتیقہ صدیقی نے ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور شکیل آزاد کی نگرانی میں انتخابات عمل میں لائے۔ صدارتی عہدہ کیلئے ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے نامزدگی کاغذات جمع کئے تھے اور وہ بلا مقابلہ مراز ادبی سنگم کے صدر قرار دئے گئے۔
جنرل سیکریٹری عہدے کیلئے اظہار مبشر اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے نامزدگی کاغذات جمع کئے تھے۔ مراز ادبی سنگم کے الیکشن کمیشن نے کل 67 ممبران کے ووٹ رجسٹر کئے تھے۔ 67 ووٹوں میں سے97 فی صدی شرح کے حساب سے 65 ممبران نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ جس میں سے اظہار مبشر نے 42 ووٹ حاصل کئے اور ان کے مد مقابل ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے 20 ووٹ حاصل کئے۔
3 ووٹوں کو رد کیا گیا۔ اظہار مبشر کو 22 ووٹوں کی سبقت سے کامیاب قرار دیا گیا۔ اور اس طرح سے اظہار مبشر مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکرٹری قرار دئے گئے۔ مراز ادبی سنگم کے سرپرست غلام نبی آتش، سابقہ صدر علی شیدا، اقبال انجم کے علاوہ کئی اعلی شخصیات نے ڈاکٹر محمد شفیع ایاز اور اظہار مبشر کو مبارکباد پیش کیا۔
مراز ادبی سنگم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز اور جنرل سیکرٹری اظہار مبشر کو جموں کشمیر کے کئی سرکردہ قلمکاروں نے مبارکباد پیش کیا جن میں ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، پروفیسر فاروق فیاض،ڈاکٹر شفقت الطاف، مراز ادبی سنگم کے سابقہ صدر یوسف جہانگیر، تنہا شہلی پوری، سابقہ سیکرٹری اسمبلی اقبال انجم، ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری غلام محمد دلشاد، انجمن شعر و ادب جنوبی کشمیر کے صدر ریاض انزنو، ڈاکٹر شوکت شفا، رشید سرشار وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقعہ پر ہفت روزہ ندائے کشمیر کی ٹیم نے الیکشن میںکامیابی حاصل کرنے والے ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مراز ادبی سنگم ٹھیک اُسی طرح کامیاب کی راہ پر گامزن رہے گی جس طرحیہ تنظیم سابقہ صدر علی محمد شیدا کی صدارت میںرواںدواںتھی.