معروف افسانہ نگار ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کی اہلیہ رحلت کرگئیں 0

معروف افسانہ نگار ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کی اہلیہ رحلت کرگئیں

سرینگر/ندائے کشمیر// جموں کشمیر کے سرکردہ افسانہ نگار عبدلمجید بھدرواہی صاحب کی اہلیہ خدیجہ بیگم اور سینئرKAS آفیسر ڈائریکٹر صنعت و حرفت خالد مجید صاحب کی والدہ ماجدہ آج یعنی 4نومبر 2024بروز سوموار کو اُن کے رہائش گاہ بٹھنڈی جموں میں مختصر علالت کے بعد رحلت کرگئی۔ “إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ” ۔اس خبر کے پھیلتے ہی وادی کی تمام ادبی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ متعددد محکموں کے افسران و سیاست دانوں نے ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی اور اُن کے فرزند خالد مجید کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اس موقعہ پر جموں کی مختلف سیاسی، سماجی ، ادبی تنظیموں سے جڑے افراد نے مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کابھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں