پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اختتام پزیر 0

پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اختتام پزیر

لڑکوں میں ڈانگرپورہ اور لڑکیوں میں پاری گام کی ٹیم نے جیت درج کی۔

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اختتام پزیر ہوئی۔اس چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سپوٹس سٹیڈیم پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپوٹس سٹیڈیم کے منیجر بشر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن پلوامہ کے کئی عہداران بھی موجود تھے۔ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ لڑکوں کے فائنل میں ایور گرین ڈانگرپورہ پلوامہ کی ٹیم نے پلوامہ پنتھرس کو ہرادیا جبکہ لڑکیوں میں پاری گام کی ٹیم نے جیت درج کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی بشیر احمد نے ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں