سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 0

سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

سابقہ کمشنر سیکریٹری لیبر اینڈ امپلائمنٹ کفایت رضوی صدر اور غلام محمد دلشاد جنرل سیکرٹری منتخب

پلوامہ/ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

سرینگر میں سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے انتخابات منعقد کئے گئے جس دوران تنظیمی امور کو چلانے کے لیے مختلف اشخاص کو منتخب کیا گیا۔اس حوالے سے الیکشن کمشنر غلام محدین بٹ اور الطاف حسین نے تمام ممبران کی موجودگی میں ان انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔جس دوران سابقہ کمشنر سیکریٹری لیبر اینڈ امپلائمنٹ کفایت رضوی کو صدر منتخب کیا گیا،دور درشن کے سابقہ اے ڈی جی ڈاکٹر رفیق مسعودی نائب صدر اور سابقہ پوسٹ ماسٹر غلام محمد وانی (دلشاد) کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اسی طرح ڈاکٹر شوکت ملک کو خزانچی اور دور درشن کے سابقہ پروڈیوسر غلام محدین بٹ کو سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا۔سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن ائین کے مطابق نئی باڈی کی مدت تین سال ہوگی۔ادھر سماج کے مختلف طبقوں کے ساتھ ساتھ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران نے سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نئے منتخب شدہ عہد داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی باڈی ایسوسی ایشن کے مقاصد کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرئے گی۔بعد میں نو منتخب عہد داروں نے غلام حسن کانگو،الطاف حسین، شبیر مجاہد اور سابقہ کمشنر سیکرٹری تعلیم محترمہ نسیمہ لنکر کو مجلس عاملہ کے لیے مبران نامزد کیے۔واضح رہے کہ سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام سال 2012 میں عمل میں لایا گیا اور تب سے لیکر آج تک مرکزی پینشنر ملازموں کی بہبودی کے لیے کام کام کر رہی ہے۔حال ہی میں سابقہ چیرمین پبلک سروس کمیشن محمد شفیع پنڈت کا انتقال ہوا وہ اس ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ان کے انتقال سے گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کو بڑا دھچکا لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں