نگینی کلچرل فاونڈیشن کے اہتمام سے ٹائیگورہال میں تقریب 0

نگینی کلچرل فاونڈیشن کے اہتمام سے ٹائیگورہال میں تقریب

فاروقہ پروین کے اردو شعری مجموعہ پرتو انوار کی رسم رونمائی

سرینگر/ندائے کشمیر/ گلفام بارجی/

ٹائیگورہال سرینگر میں نگینی کلچرل فاونڈیشن کے اہتمام سے ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی جس صوفی شاعرہ فاروقہ پروین کے اردو نعتیہ شعری مجموعہ “پرتو انوار”کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تقریب کی صدارت معروف ادیب، نقار، شاعر اور براڈکاسٹر عبدلاحد فرہاد نے کی جبکہ ایوان صدارت میں معروف صحافی اور شاعر امداد ساقی،PRI کے بانی حمید ناصر اور کتاب کی مصنفہ فاروقہ پروین موجود رہی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کیا گیا جس کی سعادت معروف قاری اور نعت خواں ابوالحسن فاروقی کو حاصل ہوئی اور نعت رسول مقبولﷺ مرزا بشیر شاکر اور زبیدہ اختر نے پیش کیا۔کتاب پر ایڈوکیٹ اسرار علی اور شبنم بشیر نے تبصرہ پیش کیا جبکہ سابقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام محمد راتھر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔صدر محفل عبدلاحد فرہاد نے اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ادب سے جڑی جو بھی کتاب اجراء ہوتی ہے اسے ادیبوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں تک پہنچانے میں ہر ایک ادیب پہل کریں تاکہ اردو اور کشمیری ادب کے ساتھ ساتھ ان دونوں زبانوں میں چھپنے والی شاعری کو فروغ مل سکے۔تقریب میں وادی کے کئی معروف ادیب، قلم کار،،فنکار اور شاعر شریک ہوئے۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف صحافی،ادیب اور ایشین میل کمیونکیشن کے ہیڈ رشد راحیل نے انجام دئے۔واضح رہے تقریب کو ایشین میل کمیونکیشن اور پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ‘PRI’کا تعاون بھی حاصل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں