پلوامہ نومنتخب اسمبلی ممبران سے کھلاڑیوں کو کافی امیدیں وابستہ/نامور کرکٹر ارشید ماگرے 0

پلوامہ نومنتخب اسمبلی ممبران سے کھلاڑیوں کو کافی امیدیں وابستہ/نامور کرکٹر ارشید ماگرے

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ کے نامور کرکٹر ارشید ماگرے نے نومنتخب اسمبلی ممبران وحید الرحمان پرہ اور غلام محی الدین میر کو اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے پر مبارک باد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے قصبہ یار راجپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نامور کرکٹر ارشید ماگرے نے حلقہ انتخاب اسمبلی راجپورہ کیلئے بھاری اکثریت سے منتخب شدہ نیشنل کانفرنس کے لیڈر غلام محی الدین میر کو مبارک باد دی ہے. ایک پیغام میں نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ راجپورہ حلقہ کے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو اسمبلی لیڈر غلام محی الدین میر سے کافی امیدیں وابستہ رہیں گے کہ وہ راجپورہ کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔ کرکٹر ارشید ماگرے نے پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر وحید الرحمان پرہ کو بھی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں