اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے والے پلوامہ کے لیڈران کو سماجی حلقوں کی مبارکباد 0

اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے والے پلوامہ کے لیڈران کو سماجی حلقوں کی مبارکباد

کہا نو منتخب اسمبلی لیڈر وحید الرحمان پرہ سے عوام کو کافی امیدیں وابستہ

پلوامہ/ندائے کشمیر/تنہا ایاز/جموں و کشمیر میں تقریباً 10 سال کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کئے گئے۔ان اسمبلی انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا گیا ۔وادی کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی ضلع پلوامہ کے چار اسمبلی حلقوں میں بھی خاض طور پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کی ٹکر تھی۔حلقہ انتخاب پلوامہ سے پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے بھاری اکثریت سے کامبابی حاصل کی۔راجپورہ حلقہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار غلام محی الدین میر نے جیت درج کی۔ترال اسمبلی نشست پی ڈی پی کے امیدوار رفیق احمد نائیک نے جیت لی اور پانپور میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار جسٹس حسنین مسعودی نے جیت درج کی۔ اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد پلوامہ کے ان سبھی لیڈران کو سیاسی اور سماجی حلقوں نے مبارک باد پیش کی ہے ضلع پلوامہ کے چار اسمبلی حلقوں ترال، راجپورہ،پانپور اور پلوامہ کے لوگوں کو اپنے لیڈران سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔پلوامہ حلقہ سے جیت درج کرنے والے(پی ڈی پی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ سے عوام کو کئی امیدیں وابستہ ہے کہ وہ پلوامہ کی تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دے کر عملی اقدامات اٹھائیں گے۔پلوامہ کے نامور شاعر اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے نوجوان لیڈر وحید الرحمان پرہ کو شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی۔ اپنے ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نو منتخبہ ممبر وحید الرحمان پرہ سے جہاں کئی امیدیں وابستہ ہیں اور پرامید بھی ہیں کہ پلوامہ میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے لوگوں کو جو بھی مسائل اور مشکلات درپیش ہونگے ان کی طرف اب فوری توجہ مرکوز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ ٹاو?ن میں ایک کلچرل ہال تعمیر کرنے کا شاعروں اور ادیبوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے بھی وحید الرحمان پرہ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان لیڈر وحید الرحمان سے کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کو بھی کئی طرح کے امیدیں وابستہ ہے کہ وہ پلوامہ میں کرکٹ ٹرف، فٹبال اور والی بال میدان بنانے کے ساتھ ساتھ واگم یا درسو پلوامہ میں ایک اور بڑا کھیل کا میدان تعمیر کروائیں گئے اور موجودہ سپورٹس سٹیڈیم کو بھی خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ادھر ترال راجپورہ اور پانپور کی عوام کو بھی اپنے لیڈران سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں