ادبی مرکز کمراز کی 44 ویں سالانہ 2 روزہ کشمیری کانفرنس نومبر میں ہوگی منعقد 0

ولی محمد اسیر کشتواڑی اور ڈاکٹر رفیق مسعودی “شرفِ کمراز” ایوارڈ کے لئے منتخب

ادبی مرکز کمراز کی 44 ویں سالانہ 2 روزہ کشمیری کانفرنس نومبر میں ہوگی منعقد

ولی محمد اسیر کشتواڑی اور ڈاکٹر رفیق مسعودی “شرفِ کمراز” ایوارڈ کے لئے منتخب

ادبی تنظیم اِندر کلچرل فورم سمبل سوناواری بھی شرفِ کمراز اعزاز کے لئے ہوئی منتخب

ندائے کشمیر/ مورخہ 6 اکتوبر/کو ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کی ایگزیکیٹو کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کے حاشیے میں مرکز کی طرف سے نامزد کردہ اعزاز کمیٹی برائے «شرفِ کمراز» کی میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں باتفاق رائے فیصلہ لیا گیا کہ سال 2023 و سال2024 کا شرف کمراز اعزاز باالترتیب معروف کشمیری ادیب جناب ولی محمد اسیر صاحب اور نامور ادیب،وسابقہ ڈائریکٹر جنرل دوردرشن جناب ڈاکٹر رفیق مسعودی صاحب کو دیا جاے گا، جبکہ امسال مرکز سے وابسطہ ایک فعال یونٹ اندر کلچرل فورم کو 2024 کا شرف کمراز اعزاز بھی عطا کیا جاے گا.
دریں اثنا سال 2021,2022,2023 میں خطہ کمراز میں منظر عام پر آنے والی نثری و شعری تخلیقات میں سے ایک کتاب Best book اعزاز کے لیے منتخب کی جاے گی جس میں دس ہزار روپے نقد، ایک شال اور ایک مومنٹو دیا جائے گا جس کی کچھ تفصیل پہلے سے ہی مشتھہر کی گئی ہے واضع رہے اس سال مرکز کی دیرینہ اور اپنے اسلافوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سالانہ کانفرنس انشاء اللہ 2 روزہ ہوگی جو 2-اور 3-نومبر کو منعقد ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں