انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا/ سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق
پلوامہ/ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
سرینگر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ 9 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ کشمیر میں 40 سال بعد بین الاقومی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ شائقین کرکٹ میں کافی خوشی پائی جارہی ہے۔ ادھر وادی کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ منعقد ہونے سے کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈز لیگ کرکٹ شد و مد سے جاری ہے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر سے اس ٹورنامنٹ کے مزید میچز کھیلے جائیں گے۔اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہے۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ کی میزبانی کیلئے کشمیر میں اسٹیج تیار ہے اور شائقین کھیل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔اس دوران وادی کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے بتایا کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ جموں کشمیر میں منعقد کرنے کے ساتھ ہی تقریباً چار دہائیوں کے بعد بین الاقومی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جو کہ خوش آیند قدم ہے اور اس لیگ سے نہ صرف کرکٹ کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں زیادہ تر نوجوان کرکٹ کھیل کو ہی پسند کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ کی طرح IPL کے میچز بھی جموں و کشمیر میں منعقد ہونے چاہئے۔سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے آرگنائزرز کے ساتھ ساتھ مرکزی اور جموں و کشمیر سرکار سے اپیل کی ہے کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی جموں و کشمیر میں منعقد ہونے چاہیے