مول موج فاونڈیشن کے اہتمام سے سرینگر میں تقریب 0

مول موج فاونڈیشن کے اہتمام سے سرینگر میں تقریب

تقریب میں مرحوم محمد شفیع پنڈت کے ویژن کی کی کئی تعریف اور انہیں یاد کیا گیا

سرینگر/2 اکتوبر/ندائے کشمیر/شافیہ گلفام/

مول موج نامی فاونڈیشن کے اہتمام سے سرینگر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی ممتاز شخصیات کو سماج میں ان کی بہترین خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں مندیپ کور، مسعودہ یاسین اور نازیفہ علوی کو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی محنت، لگن اور عزم کے لئے ان کی سراہنا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پرویز احمد شاہ جوایک معروف نیورولوچسٹ ہیں کو کشمیر میں جراثیمی ادویات کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں ایڈوکیٹ اصباح قریشی نے کشمیر پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہندوستان میں بزرگ شہریوں کے لئے قانونی منظر نامے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔تقریب میں سابقہ مشیر اور جی سی سی کے چئیرمین خورشید احمد گنائی کی صدارت میں مرحوم محمد شفیع پنڈت کی یاد میں ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام بھی ہوا جس میں مرحوم کے ان کارناموں پر روشنی ڈالی گئی جن میں مرحوم محمد شفیع پنڈت نے سماجی ترقی اور بزرگوں کی فلاح و بہبود کے لئے زندگی کی آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھی۔خورشید احمد گنائی نے مرحوم کو ایک بصیرت والے رہنما کے طور پر بیان کیا۔ ممتاز قلم کار اورکشمیری مزاحیہ شاعر ظریف احمد ظریف نے بھی اس موقع پر مرحوم محمد شفیع پنڈت کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ورثے میں مرحوم کے کلیدی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقریب میں ڈاکٹر شکیل الرحمان، معروف ماہر تھیٹر اور اداکار حکیم جاوید اور ڈاکٹر زبیر سلیم نے بھی شرکت کی۔مرحوم محمد شفیع پنڈت کے بیٹے مراد پنڈت اور بیٹی ہمیرا فاضلی کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔تعزیتی مجلس میں غلام محمد وانی نے بھی مرحوم کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت ادا کیا۔تقریب میں مرحوم محمد شفیع پنڈت کے ویژن کے مطابق فاونڈیشن نے ایمبولینس خدمات اور سینٹر سے متعلق دیگر خدشات کے لئے ہیلپ فاونڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت “ایم او یو”کا بھی اعلان کیا۔تقریب کے اختتام پر شارپ سائٹ آئی اسپتال کے ریجنل ہیڈ میر تنویر نے مول موج فاونڈیشن کے ساتھ ایک شراکت داری کی نقاب کشائی کی تاکہ بزرگوں کے لئے آنکھوں کی نگہداشت کی پریمیم خدمات اور خصوصی رعایت کی پیشکش اور مفت علاج کے لئے گولڈن کارڈ کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں