جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سابق چیرمین محمد شفیع پنڈت انتقال کرگئے 0

جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سابق چیرمین محمد شفیع پنڈت انتقال کرگئے

سیاسی، سماجی اور ادبی انجمنوں نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

پلوامہ/ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سابق چیرمین محمد شفیع پنڈت انتقال کرگئے ان کے انتقال پر سیاسی ،سماجی، دینی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ادھر جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سرپرست اعلی فیاض اندرابی نے معروف ریٹائرڈ آفیسر محمد شفیع پنڈت کے انتقال پر زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اور سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع پنڈت کا مختصر علالت کے بعد دہلی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔مرحوم کی وفات پر زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب، بلند درجات اور جنت نشینی کے لیے دعا کی ہے۔دریں اثناء وادی کے معروف سماجی کارکن اور جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سرپرست اعلی فیاض اندرابی نے محمد شفیع پنڈت کی وفات پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں فیاض اندرابی نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کا ایک تعزیتی اجلاس جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد کی صدارت میں منعقد ہوا،جسمیں سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع پنڈت کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں