مرا ادبی سنگم ایوارڈ 0

مراز ادبی سنگم ایوارڈ

مراز ادبی سنگم کی جانب سے سال 2024 کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا

سرینگر/ندائے کشمیر/

پانچ ممبران پر مشتمل ایوارڈ کمیٹی جن میں ریاض انزنو، غلام۔محمد دلشاد، مشتاق ضمیر ، مشروع نصیب آبادی اور کارڈینیٹر بشیر زائر شامل ہیں نے تقریباً تین ماہ کی محنت اور مختلف ماہرین سے مشاورت کے بعد اپنا کام پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ ایوارڈ کمیٹی کے کارڈینیٹر بشیر زائر نے 15 اکتوبر 2024 کو مختلف ایوارڈز کے لیے اپنے حتمی انتخابی فیصلہ کی کاپی مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکرٹری اظہار مبشر کے پاس جمع کردی۔ جس کو جنرل سیکریٹری نے مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا کو منظوری اور باضابطہ طور اعلان کی منظوری کے لیے پیش کیا۔ صدر علی شیدا نے مراز ادبی سنگم کی منظوری کے بعد باضابطہ طور انعامات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

منظور شدہ فیصلہ کے مطابق اس سال شان مراز 2024 کیلئے پروفیسر شفیع شوق کو منتخب کیا گیا جبکہ شرف مراز 2024 کیلئے ڈاکٹر سوہن لال کول کا انتخاب کیا گیا۔ بیسٹ بک ایوارڈ شاہ پارہ مراز 2024 کیلئے ناصر منور کے شعری مجموعہ “سیاہ شبن منز” کا انتخاب کیا گیا۔ شمع مراز 2024 کیلئے اردو زبان میں شبیر حسین شبیر کی تحریر کردہ کتاب “وادی چناب تہذیب وثقافت” کا انتخاب کیا گیا۔پروفیسر شفیع شوق 18 مارچ 1950 عیسوی کو کاپرن شوپیان میں پیدا ہوئے اور آجکل ہارون سرینگر میں سکونت پذیر ہیں۔ پروفیسر شفیع شوق جموں و کشمیر کے مشہور و معروف شاعر، قلمکار، ماہر لسانیات، افسانہ نگار، محقق اور ترجمہ کار ہیں۔ کشمیری، اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں میں اب تک انکی 45 سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، ٹرانسلیشن ایوارڈ اور جموں کشمیر اسٹیٹ ایوارڈ کے علاوہ انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ڈاکٹر سوھن لال کول 17 جون 1955 عیسوی کو پرنیوان بڈگام میں پیدا ہوئے اور آجکل جموں میں سکونت پذیر ہیں۔ ڈاکٹر سوہن لال کول کشمیری زبان کے معروف ناول نگار، ڈرامہ نگار اور نقاد ہیں اب تک کشمیری اور اردو زبان میں ان کی 20 سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دہلی کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مقامی اور قومی سطح پر بھی کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ناصر منور ایک اچھے شاعر ہیں۔ ان کو شاعری وراثت میں ملی ہے کیونکہ یہ کشمیری اور اردو زبان کے نامور شاعر، ماہر عروض، ترجمہ کار، مراز ادبی سنگم کے سابقہ صدر ناظر کولگامی کے فرزند ہیں۔ ناصر منور بچپن سے ہی مراز ادبی سنگم کے ساتھ منسلک رہے۔ شبیر حسین شبیر کشمیری اور اردو زبان کے بہترین شاعر اور محقق ہیں۔ اب تک انکی تین کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ شبیر حسین شبیر مراز ادبی سنگم کے ایگزیکٹو کونسل اور رسالہ ویتھ آگر کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر بھی ہیں۔

(اظہار مبشر جنرل سیکرٹری مراز ادبی سنگم)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں