یوم زینب علیہ السّلام کی مناسبت سے امام بارگاہ اندر کوٹ میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد 0

یوم زینب علیہ السّلام کی مناسبت سے امام بارگاہ اندر کوٹ میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد

اندر کلچرل فورم نے ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں کیا تھا تقریب کا اہتمام

بانڈی پورہ/ندائے کشمیر/شافیہ گلفام/

ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی سرپرستی میں اندر کلچرل فورم سمبل کے اہتمام سے امام بارگاہ اندر کوٹ سمبل میں یوم زینب علیہ السّلام کی مناسبت سے حسینی مشاعرے کی سالانہ تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔تقریب کی صدارت معروف ادیب،قلم کار نقاد،شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ اتحادالمسلمین جموں و کشمیر کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری تقریب میں خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئےاور دوردرشن کیندر سرینگر اور ادبی مرکز کمراز کے سربراہ ڈاکٹر رفیقِ مسعودی، نثارنسیم،فیاض تلگامی، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ،شوکت انصاری اور شیرعلی مشغول مہمان زی وقارؔ کی حیثیت سے ایوان میں موجود رہے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولوی غلام حسین گوہرِ کو حاصل ہوئی اور نعت رسول مقبول ﷺ۔راہی پرویز نے پیش کیا۔فورم کے صدر سلیم یوسف نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔تقریب میں مولوی مسرور عباس انصاری نے حضرت زینب علیہ السّلام کی پاک سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کردار زینب علیہ السّلام عالم اسلام کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔تقریب میں حسینی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں وادی کے کئی ممتاز شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے اور حضرت زینب علیہ السّلام اور امام عالی مقام علیہ السّلام و دیگر شہدائے کربلا کو یاد کیا اور انہیں شایان شان خراج عقیدت ادا کیا۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں فاروق سمبلی، آفاق دلنوی،اظہر نظیر،سید اسداللہ صفوی،قادری یاسین،سید حسین گوہر،سید سرور ہاشمی،ڈاکٹر واحد رضا،ڈاکٹر ظفر عباس،شوقین سونمی،سید رضوان،محمد عبداللہ راتھر، غلام محمد گونی، منتظر ہائیگامی، میر رفیق،گلفام نوگامی،غلام حسین حقنواز،غلام محمد گوہر،ساجد سجاد،مولوی ریاض ہاکباری،غلام علی پمپوش، نادم بخاری، ملک ظہور مہدی،مجید ربتاری،مسود شاداب، یوسف سانی، سید طاہر حسین موسوی اور ضمیر انصاری قابل ذکر ہیں،تقریب کے آخر پر دوردرشن نیوز بانڈی پورہ کے نمائندے سجاد احمد صوفی،نیوز 18 اردو کے ساجد رسول اور گلستان نیوز کے ظہور بٹ کو صحافت کے میدان میں ان کی بہترین خدمات کے عوض اعزازات سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ تقریب کو مقامی اوقات کمیٹی اور بانڈی پورہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا تعاون بھی حاصل تھا۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف قلم کار اور اداکار گلفام بارجی نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں