اُدباء اور فنکاروں کی سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی سے ملاقات 0

اُدباء اور فنکاروں کی سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی سے ملاقات

قواعد و ضوابط کے تحت جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے/سیکریٹری اکیڈیمی

سرینگر/ندائے کشمیر/وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی ادیبوں اور فنکاروں نے آج جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی سیکریٹری ہروندر کور سے اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی سرینگر میں ملاقات کی۔ اُدباء اور فنکاروں کی اس ملاقات کے دوران اکیڈیمی کے کشمیر آفس کے انچارج ڈاکٹر فاروق انوار مرا اور ڈپٹی سیکریٹری کشمیر سید شکیل الرحمان بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران اُدباء اور فنکار حضرات نے سیکریٹری اکیڈیمی کو کلچر کے کئی شعبہ جات سے متعلق روشناس کرایا۔ ساتھ ہی سیکریٹری سے چند خصوصی امور جن میں آل انڈیا اردو مشاعرہ، رائٹرس کیمپ، سبسڈی اسکیم اور مشاعرے اور دیگر معاملات سے روشناس کرایا اور ان کو باضابطہ طور سے نافذالعمل لانے پر بھی زور دیا۔ دورانِ گفتگو سیکریٹری اکیڈیمی ہروندر کور نے میٹنگ میں موجود اُدباء اور فنکار حضرات کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات اور معاملات قواعد و ضوابط کے تحت حل کئے جائیں گے۔ میٹنگ میں جن ادباء اور فنکاروں نے شرکت کی اُن میں رخسانہ جبین، ڈاکٹر شفق سوپوری، مشتاق علی احمد خان، بشیر دادا، منیر احمد میر، گلزار احمد گنائی، راجا بلال، گلشن بدرنی، محمد منشاء خاکی، عبدالحمید کسانہ، جہانگیر دانش، گلزار احمد بٹ، افرا جان، اظہار مبشر، گُرنام سنگھ، سُلندر سنگھ سوڑھی، محمد اسماعیل بٹ اور بیگم جان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں