لاجورہ پلوامہ کے معروف سماجی کارکن حاجی غلام نبی بٹ انتقال کرگئے 0

لاجورہ پلوامہ کے معروف سماجی کارکن حاجی غلام نبی بٹ انتقال کرگئے

اجتماعی فاتحہ خوانی 3 ستمبر کو انجام دی جائے گی

‌پلوامہ/تنہا ایاز/ یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ لاجورہ پلوامہ کے معروف سماجی کارکن حاجی غلام نبی بٹ 31اگست 2024کو انتقال کرگئے۔ مرحوم کی وفات پر دینی ،سیاسی ،سماجی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی 3 ستمبر 2024 بروز منگل کو انجام دی جائیگی۔ مرحوم فیاض احمد، لیکچرار بلال احمد، اعجاز احمد اور ٹیچر ریاض احمد کے والد جبکہ علاقائی دیہاتی بینک کے چیئرمین ارشاد الاسلام کے چچا اور لیکچرار عبدالسلام بٹ ،عبدالعزیز بٹ اور مرحوم غلام محمد بٹ کے برادر اصغر تھے۔ مرحوم انتہائی شریف النفس، خوش مزاج، نیک دل، ملنسار اور ہردلعزیز انسان تھے۔اس دوران وادی کے نامور سماجی کارکن ڈاکٹر روف الرفیق نے حاجی غلام نبی بٹ کے انتقال پر زبردست صدمے کا اظہار کیا۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں