شوکت غیور پامپور سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے 0

بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا

شوکت غیور پامپور سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے

سرینگر26 اگست /این این این/بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ این این این کے مطابق پارٹی نے پہلے مرحلے کے لیے پندرہ امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سید شوکت غیور پامپور سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے، ارشد بٹ راجپورہ سے، جاوید قادری شوپیاں سے، رفیق وانی اننت ناگ ویسٹ سے، ایڈ کیٹ وجاہت اننت ناگ سے، صوفی یوسف بجبہاڑہ سری گفوارہ سے، طاریق کین اندروال سے، کشتواڑ سے شگن پریہار، پڈر ناگسانی سے سنیل شرما، بھدرواہ سے دلیپ سنگھ پریہار، ڈوڈہ سے گجیش رانا، ڈوڈا ویسٹ سے شکتی راج پریہار، رامبن سے راکیش ٹھاکر اور بانہال سے سلیم بٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں