جے کے بینک ملازم عمر عادل، کو ان کے بہترین کارکردگی پر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی طرف سے مبارکباد 0

جے کے بینک ملازم عمر عادل، کو ان کے بہترین کارکردگی پر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی طرف سے مبارکباد

بانڈی پور/ندائے کشمیر /عمر افضل ہ:-

جموں کشمیر بینک کے ملازم عمر عادل کا جس کا تعلق ضلع بانڈی پورہ کےصدرکوٹ بالا علاقے سے ہے، ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی طرف سے ضلع میں ان کے بہترین کارکردگی پر مبارکباد۔ عمر عادل اس وقت جے کے بینک برانچ الوسا میں تعینات ہے، اس نے ضلع بھر میں لوگوں کی خدمت کی۔ عمر لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ وبائی مرض کوویڈ 19 کے دوران بھی کام کر رہے ہیں۔عمر نے ہفتہ کو ان کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بانڈی پورہ شبیر احمد سے تعریفی سند حاصل کی۔عمر نے سائبر کرائمز کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس نے ضلع بھر میں سینکڑوں آگاہی کیمپ بھی لگائے۔ عمر نوجوانوں کو حکومت کے زیر اہتمام اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں اور مختلف اسکیموں میں کام کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں