0

چرار شریف میں یوم ازادی کی 78ویں تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

بہترین کارکردگی کے عوض پر مختلف محکموں کے آفیسران کو اعزاز سے نوازا گیا
شاہین امین
بڈگام//چرار شریف میں یوم ازادی کی 78 ویں تقریب کے دوران مختلف محکموں کے آفیسران کو اعزاز سے نوازا گیا ۔نمائندے شاہین امین کے مطابق ڈاک بنگلہ چرارشریف میں یوم ازادی کی 78 ویں تقریب جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی گئی۔جس میں ایگزیکٹو انجینئر رورل ڈویلپمنٹ بڈگام سجاد علی بٹ اور تحصیلدار چرارشریف فدا محمد بٹ نے مارچ پاس پر سلامی لی اور پرچم کشائی کی۔پروگرام میں ذی عزت شہریوں طالب علموں اور ملازموں نے شرکت کی۔اس دوران ایگزیکٹو انجینئر رورل ڈویلپمنٹ بڈگام سجاد علی بٹ اور تحصیلدار چرارشریف فدا محمد بٹ نے مختلف محکموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کو ایوارڈ سے نوازا۔جس میں محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر شعیب بشیر خان ، ایس ایچ او چرارشریف جناب سعید اویس گیلانی، محکمہ تعلیم کے لیکچر جاوید احمد کاو، محکمہ صحت کے ڈاکٹر ساہل جان ، محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شفقت حسین، محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ضیاءالحق، محکمہ رورل ڈویلپمنٹ کے شوکت رسول آہنگر، محکمہ تعلیم کے مصودہ جان اور محکمہ ایگریکلچر کے فاروق احمد بٹ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ یوم ازادی کی 78ویں تقریب کے موقع پر فراہم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں