دینی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے شاندار خراج
پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ کی ایک نیک سیرت خاتون کو ان کی تیسری برسی پر سماج کے مختلف طبقوں نے یاد کرکے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا .تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے زگی گام علاقے کی نیک سیرت خاتون خرشی بیگم کی تیسری برسی پر کئی دینی، سیاسی، سماجی صحافتی اور ادبی تنظیموں سے وابستہ افراد نے خراج عقیدت پیش کیا۔اس حوالے سے پلوامہ کے معروف فوٹو جرنلسٹ نثار الحق نے مرحومہ کے حق میں خصوصی دعا کی۔مرحومہ الحاج بشیر احمد نائیک کی والدہ تھی اور ،10 اگست 2024 کو مرحومہ کی تیسری برسی برسی تھی۔مرحومہ انتہائی نیک سیرت خاتون تھیں.اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے/ آمین