109

نوین چودھری نے ٹی آر سی میں ڈائریکٹوریٹ فشریز کے نئے آفس کا اِفتتاح کیا

پرنسپل سیکرٹری نے مستحقین سے مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زوردیا
سری نگر/27؍اکتوبر/پرنسپل سیکرٹری ماہی پالن ، بھیڑ وپشو پالن ،زراعت ،باغبانی اور کواپریٹیو نوین کمار چودھری نے ناظم ماہی پالن محمد امین میر کے ہمراہ ٹورسٹ ریسپشن سینٹر سر ی نگر میں ڈائریکٹوریٹ فشریز کے دفتر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نے پرنسپل سیکرٹری کو محکمہ کی جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اِس موقعہ پربتایاگیا کہ سال 2019۔20 کے دوران مچھلیوں کی پیداوار 21.35 ہزار ٹن ہوگئی ہے اور محکمہ مؤثر اور پائیدار آبی زراعت کے لئے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ اور مستحکم کررہا ہے۔ناظم ماہی پالن نے کہا کہ کہ نجی سیکٹر میں فش کلچر کی تشہیر کامیابی سے شروع کیا گیا ہے تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور اب تک 1703 کارپ رئیرنگ یونٹ اور 534 ٹراؤٹ ریئرنگ یونٹ کے علاوہ ایک ٹراؤٹ ہیچری قائم کی گئی ہے۔اِس موقعہ کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری کے تقریباً 17,398 پیشہ ور ماہی گیر ماہرین برائے اوسطا لائسنس فیس 400یا 500 روپے پر قدرتی آبی وسائل سے سالانہ اپنی معاش حاصل کرتے ہیں۔ ناظم ماہی پالن نے کہا کہ رواں سال کے دوران ٹراؤٹ کے ساتھ ساتھ کارپ سیڈ کی پیداوار میں بھی نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور 2022 ء تک فش فارمروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رواں مالی سال کے دوران ، سٹیٹ کیپیکس بجٹ کے تحت آج تک جاری کردہ رقم 263.00 لاکھ کی رقم میں سے 169.51 لاکھ روپے کی رقم صرف کی جاچکی ہے اور اس مد میںمچھلیوں کی فروخت ، لائسنس کی بازیابی اور متنوع ٹراؤٹ اینگلنگ پرمٹ سمیت متعدد محصولات کے حساب سے 299.00 لاکھ روپے کی رقم تصرف میں لائی گئی ہے۔اِس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ماہی پالن کی پائیدار ترقی کے ذریعے ’’بلیو انقلاب‘‘ لانے کے لئے ماہی پالن کے شعبے کے لئے آتما نربھر بھارت ابھیان کے تحت حال ہی میں شروع کردہ پردھان منتری ماتسیا سمپادیایوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی )حکومت ہند (جی او آئی) کے معاشی پیکیج کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایم ایس وائی کا بنیادی مقصد براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کرنا ، فش فارمروںکی آمدنی کو دوگنا کرناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم میں اہم جدید کاری پیدا کرنے ،ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور معیاری مچھلی کے بیج وفیڈ کی دستیابی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔نوین چودھری نے ڈائریکٹر فشریز کو ہدایت دی کہ وہ میٹروپولیٹن شہروں میں ٹراؤٹ کی مارکیٹنگ کے لئے کلسٹر بیسڈ فش فارمنگ اینڈ کولڈ چین سہولیت قائم کریں تاکہ فش فارمر اپنی پیداوار کے لئے مزید قیمتیںحاصل کرسکیں۔اُنہوں نے مچھلی پالن سے وابستہ اَفراد کو اپنی پیداوار کو فروخت کرنے میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے مختلف ممکنہ مقامات پر منظم مارکیٹنگ کی سہولیات کے قیام پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مچھلی کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے جدید ترین تکنیک جیسے آر اے ایس اور بائیو فلوک ایکواکلچر ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے مختلف منصوبوں کے بارے میںلوگوں کو جانکاری پیدا کرنے کے بارے میں زور دیا تاکہ بے روزگار نوجوان ان سے اِستفادہ حاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں