77

اراضی قوانین سے جموں کشمیر کی اقتصادی حالت مزید بہتر ہوگی

اس قانون کی مخالفت کرنے والے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ جتندر سنگھ
سرینگر/29اکتوبر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں علاقائی پارٹیاں اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کو پھر سے پانے کی کوشش میں نئے راضی قانون کی مخالت کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے جموں کشمیر کی اقتصادی حالت مزید بہتر ہوگی اور بے روزگاری ختم ہوسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ نئے اراضی قوانین کے خلاف وہی لوگ آواز اٹھا رہے ہیں جو اپنے ووٹ بینک کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین سے جموں و کشمیر کے اقتصادی حالات مزید بہتر ہوں گے اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے ٹیویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ قانون جموں کشمیر میں ترقی کی ایک نئی منزل کو جنم دے گا یہاں پر انڈسٹریاں اور فیکٹریاں قائم ہونے سے یہاں کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ جتندر نے کہا کہ کسی سے بھی جبری طور زمین چھین نہیں لی جائے گی ۔ جو اپنی زمین کسی فرم یا کسی شخص کو فروخت کرنے کا خواہشمند ہوگا اس پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بیان کہ ’کشمیر کو فروخت کیا جا رہا ہے‘، کے ردعمل میں مرکزی وزیر نے کہا’’کیا گپکار کے بنگلے برائے فروخت ہیں، کیا ان بنگلوں میں رہائش پذیر لوگ باہر کے کسی شخص کو ان میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں‘‘۔بی جے پی لیڈر نے جموں کشمیر کی مین سٹریم جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جماعتوں نے ہمیشہ سے ہی یہاںکے لوگوں کو اپنے اقتدار کیلئے استعمال کیا ہے اور آج بھی یہ جماعتیں ایسا ہی کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں