91

غیر کشمیریوں کو اراضی خرید نے پر پابندی عائد کی جائے

مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوکی تنظیم کا سرکار سے پر زور مطالبہ
سرینگر؍29، اکتوبر ؍کےمائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں نے جموں کشمیر میں غیر ریاستی افرارد کو یہاں کی اراضی خریدنے کے قانونی کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں نے سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں بیرون ریاست کے لوگوں کو یہاں اراضی خریدنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اس اقدام پر فوری طور پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو انہوں نے مطالبہ کیا ہے پہلے کشمیری پنڈٖتوں کو یہاں بسا یا جائے ۔خیال رہے منگلوار کو مرکزی سرکار نے یہ قانون یہاں لاگو کیا گیا ہے جس کو ہر سطح پر مخالف ہو رہی ہے جبکہ کچھ سیاسی پارٹیوں نے اس قانون کو لاگوں کرنے سے یہاں کی لوگوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے ۔ستیش امبار دار چیر مین ری کنسلیشن ،رٹرن اینڈ ری ہبلی ٹیشن جو مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سرکار سے یہ مطالبہ کیا ہے، مرکزی سرکار نے 27/2020کو اس حوالے ایک نئے اراضی قانون یہاں لاگو کیا ہے جس کے تحت غیر ریاستی لوگ جموں و کشمیر میں اراضی خرید نے کے اہل ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں