96

سوپور میں آگ کی ہولناک شبانہ واردات

تین رہائشی مکا ن خاکستر، 2کو جزوی نقصان
سرینگر؍29، اکتوبر ؍شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں آگ کی ایک واردات میں 3مکان رہائشی مکان مکمل طورخاکستر ہوئے جبکہ 2کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔اس واردات میں تینوں مکانوں سے لاکھوں روپے کا مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میںتبدیل ہوا ۔تاہم آگ لگنے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس )کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے نہار پورہ میں بدھ کے روز رات دیر گئے آگ کی ایک واردات میں3 رہائشی مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ہیں جبکہ مزید دو مکانوں کو جزوی نقصان ہوا۔نمائندے کے مطابق آگ غلام نبی شاہ کے دو منزلہ مکان سے ظاہر ہوئی جس نے عبد المجید شاہ اور ریاض احمد شاہ کے مکان کو بھی لپیٹ میں لیاجس کے نتیجے میں تین مکانوں کے خاکستر ہونے کے نتیجے میں ان میں موجود لاکھوں کا سامان بھی خاک ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایااس واردات میں علی محمد شاہ اور بشیر احمد شاہ کے مکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے اور فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔اس واردات کی وجہ سے کئی کنبے ان سرد راتوں میں کھلے آسمان تک زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی کی وجہ سے جہاں ندی نالے سوکھ دئے ہیں ویہی دوسری جانب آگ کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں