107

’ہم ٹویٹر سیاستدان نہیں ،خاموش نہیں بیٹھیں گے ‘

حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکل آئیں گے ،طاقت کا مظاہرہ چین سے کریں :محبوبہ مفتی
سرینگر؍29، اکتوبر ؍جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا ہے کہ ’ہم ٹویٹر سیاستدان نہیں ہیں اور نہ ہی مرکزی کے ہر فیصلے وفرمان پر خاموشی اختیار کریں گے ‘۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت کشمیر کو دیگر ریاستوں میں ہو رہے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پارٹی کے احتجاجی پروگرام پر قدغن عائد کئے جانے کے فیصلے پر اپنی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ کسی کو بھی جموں کشمیر کے وسائل اور زمین کی ’لوٹ‘کی اجازت نہیں دیں گی۔انہوں نے کہا’ہم خاموش رہنے کے بجائے کسی کو بھی ہماری زمین اور وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔محبوبہ نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ اْسے کشمیری عوام نہیں بلکہ یہاں کے وسائل پیارے ہیں۔انہوں نے مرکز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا’ہم صرف ٹویٹر سیاست دان نہیں، آج آپ نے ہمیں طاقت کے بل پر روک لیا لیکن اگلی بار ایسا نہیں ہوگا‘۔انہوں نے کہاکہ مرکز آئے دنوں نئے احکامات صادر کرکے جموں کشمیر کے لوگوں پر دباو ڈال رہی ہے۔محبوبہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا’اگر اْن کے پاس اتنی ہی طاقت ہے تو وہ چین کو لداخ میں بھارتی سر زمین سے کیوں نہیں نکالتے۔وہ چین کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں‘۔محبوبہ نے کہا ’ مرکز دفعہ370کو جموں کشمیر سے باہر پیچ رہی ہے۔ جب مرکز سے لوگ نوکریاں اور کھانا مانگتے ہیں تو وہ اْنہیں جموں کشمیر میں زمینیں خریدنے کیلئے کہتے ہیں‘‘۔محبوبہ کا کہنا تھا کہ لداخ کے لوگ بھی خوش نہیں ہیں‘۔انہوں نے کہا ’میں ٹویٹر سیاستدان نہیں ہوں کہ یہ مسئلہ ٹویٹر پر چھوڑ دوں گی۔ پی ڈی پی کو ڈرانے دھمکانے سے خاموش نہیں کیا جاسکتا،خاموشی متبادل نہیں‘۔پی ڈی پی صدر محبوبہ نے کہا کہ بھاجپا حکومت نے پورے جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کیا ہے اور یہاں کسی بھی فرد کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا نہوں نے کہا کہ اگر بھاجپا حکومت طاقت دکھانا چاہتی ہیں تو انکو چین کے خلاف لداخ میں طاقت کا اظہار کرنا چاہیے جہاں ملک کے 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک کیے گئے ہیں‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ دیگر رہنماؤں کی طرح گھر میں بیٹھ کر ٹویٹ نہیں کرے گی لیکن سرکار کے فیصلوں کے خلاف جدو جہد کرے گی اور اسکے لئے سڑکوں پر بھی نکل آئیں گے‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ،دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے ‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں