ملک کے عوام کویہ بدعت ختم کرنے کے لئے خود آگے آنا ہوگا/بپن راوت
سر ینگر/27/اکتوبر/ کرپشن کو ترقی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے چیف آف ڈفنس نے کہا کہ انتہاء پسندوں نے بھارت کو کرپشن کا مرکزبنادیاہے اورملک کی ترقی کے لئے یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈروں کوکرپشن کیخلاف کام کرنا ہوگا۔اے پی آ ئی کے مطابق پہلی بار کسی فوجی افسرنے ملک میں کرپشن کے بارے میں اپنی چپی توڑدی ہے چیف آف دڈفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف متحد ہوجائے سرکاراکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ انتہاء پسندوں نے ملک کو کرپشن کامرکزی بنادیاہے جس کے نتیجے میں مک میں اس اندازے سے ترقی نہیں ہوپارہی ہے جس کی لوگ امیدکرتے ہے ۔انہوںنے کہاکہ کئی کرپشن کے کئی معاملات سامنے آئے ہے جو ملک کے حوالے سے کسی بھی صورت میں ناقابل قبو ل ہے اور اس سے نہ صرف بدنامی ہوتی ہے بلکہ بدعنوان اور بے ضابطگیاں انجام دینے والوں کو حوصلہ بھی ملتا ہے ۔جنرل بپن راوت نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ملک کوجن چلنجوںکا کاسامنا ہے ان سے آسانی کے ساتھ نپٹنے کے ساتھ ساتھ مک کوترقی کی منزلوں پرگامزن کیاجاسکے ۔چیف آف دڈفنس نے کہاکہ ملک کواس وقت کئی طرح کے چلینجوں کاسامنا ہے اگرچہ بھارت کوان سے نمٹنے کی پوری صلاحیت ہے تا ہم کرپشن ایک ایسی وباء ہے جس سے نمٹنے کیلئے سب کومل کر چلناہوگا تب جاکراس بدعت کاخاتمہ ہوسکے ۔
193
