96

بجلی کے نظام کو جموں وکشمیر میں بہتر بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے

کٹوتی کانفاذ عمل میں لایا جائیگاتاہم شڈول کے مطابق لوگوں کوبرقی روفراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا /روہت کنسل
سر ینگر/27/اکتوبر/ بجلی کے نظام کو جموں وکشمیر میں درست کرنے اور صارفین کو جھاڑے کے موسم میں شڈول کے مطابق برقی روفراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کمشنر سیکریٹری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بجلی کاناجا ئزاستعمال حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے جو خود صارفین اور کارخانہ چلانے والوں کے لئے عذاب دہ ہے بجلی پروجیکٹ گرڈاسٹیشن ٹرانسفارمر عوام کی ملکیت ہے اس سے نقصان پہنچاناکون سی سمجھ داری ہے۔ اے پی آ ئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بجلی کے کمشنرسیکریٹری اور حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ جھاڑے کے موسم میں وادی کے صارفین کو شڈول کے مطابق برقی روفراہم کرنے کی بر پور کوشش کی جائیگی اور کٹوتی کاجو شڈول نافزہوگااس پرمن وعن عمل کرائی جائیگی اور جہاں کہی بھی کٹوتی پرعملدرآمدکرنے کے بارے میں شکایت ملے گی وہاں پی ڈی ڈ محکمہ کے ملازمین سے پوچھ تاچھ ضرورکی جائے گی اور انہیں اس بات کاجواب دینا ہوگا کہ شڈول کے مطابق صارفین کوبجلی فراہم کیوں نہیں ہوتی ہے ۔روہت کنسل نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں بجلی کے نظام کومضبوط ومستحکم بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جہاں کئی بھی بجلی کا نظام درست نہیں ہے اس سے بہتربنانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی لوگوں کوچاہئے کہ وہ محکمہ کوا س بارے میں جانکاری فراہم کرے ناجائز طور پربجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کاعندیہ دیتے ہوئے کمشنرسیکریٹری نے کہا کہ گرڈ رسیونگ اسٹیشن ٹرانسفار مر یہ سب عوامی ملکیت ہے ناجائزطور پر بجلی استعمال کرکے ان چیزوں کانقصان پہنچانے کی غیردانستانہ کوششیں عمل میں لائی جارہی ہے جموں وکشمیر کاعوام انتہاء ذہین ہونے کیساتھ ساتھ دور اندیش بھی ہے تاہم عوام کواس بات کابھی خیا ل رکھنا ہوگا کہ وہ ناجائزطور پربجلی استعمال کرکے اپنے ہی اثاثوں کونقصان سے دو چار نہ کرے وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام میں بجلی کٹوتی کاسلسلہ کب سے شروع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کمشنرسیکریٹری نے کہا کہ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے لوگوں کوجانکاری فراہم کی جائیگی صلاح مشورہ جاری ہے اورعنقریب اس بارے میں لوگوں کوآگاہ کیاجائیگا ۔کمشنر سیکریٹری نے کہا کہ لوگوں کواس بات کاخود خیا ل رکھنا ہوگا کہ وہ اپنے اثاثوں کونقصان ناپہنچائے تاہم ناجائزطو پربجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کسی کومعاف نہیں کیاجائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں