110

رہمو پلوامہ میں ریچھ کے حملے میں خاتون سمیت4 افراد زخمی

سرینگر؍27، اکتوبر ؍وادی کشمیر میں انسان ۔جنگلی حیات تصادم آرائی کے بڑھتے رجحان کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے روہمو گاوں میں منگل کو ریچھ کے حملے میں ایک خاتون4 افراد کو زخمی ہوئے ۔کشمیر نیوز سروس کو ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے روہمو گاوں میں منگل کو ریچھ نمودار ہوا ،جس نے گائوں میں خوف ودہشت اور کھلبلی مچا دی ۔اطلاعات کے مطابق ریچھ آج صبح سویرے نمودار ہوکر4افراد پر حملہ آور ہوا اور4افراد کو زخمی کردیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔زخمی شہریوں کو پبلک ہیلتھ سینٹر روہمو پہنچایا گیا جہاں سے اْنہیں ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔زخمی شہریوں کی شناخت عبد الاحد ڈار، اشفاق احمد ڈار، عمر گل اور تاجہ بیگم ساکنان روہمو کے طور ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے اْنہیں ایمبولینس فراہم نہ کئے جانے پر پی ایچ سی روہمو کیخلاف احتجاج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث اْنہیں سبھی زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں پلوامہ پہنچا نا پڑا۔اس دوران وائلڈ لائف کی ٹیم بھی گائوں میں پہنچ گئی ،جس نے ریچھ پر قابو پانے کے لئے اپنا آپریشن شروع کیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی تلاش میں جنگلی حیات آبادی والے علاقوں کی طرف رخ کرتے ہیں ،جس دوران اس طرح کے انسان ۔جنگلی حیات تصادم دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں