بھارت ایک جمہوری ملک ،یہاں الیکشن کے ذریعے ہی سرکار بنائی جاتی ہے 103

محبوبہ مفتی کو گرفتار کیا جائے:بی جے پی کا مطالبہ

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر/// بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں کشمیر شاخ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو’’ ملک سے بغاوت کرنے کی پاداش‘‘ میں گرفتار کیا جائے۔بھاجپا کو محبوبہ کے اس بیان پر اعتراض ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اْسی صورت میں ترنگا اٹھائیں گی جب جموں کشمیر کو اس کا پرچم لوٹایا جائے گا۔بھاجپا نے کہا کہ ’’دنیا کی کوئی طاقت‘‘ جموں کشمیر کے ریاستی جھنڈے یا دفعہ370کو نہیں لوٹاسکتی ہے۔یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھاجپا کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا’’میں لیفٹیننٹ گورنر سے گذارش کرتا ہوں کہ محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کی پاداش میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالدیا جائے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ہم اپنے ملک کے جھنڈے کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔جموں کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اس لئے یہاںصرف ایک ہی جھنڈ لہرایا جائے گا اور وہ قومی پرچم ہے‘‘۔رینا نے کہا’’میں محبوبہ مفتی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ کشمیری عوام کو بھڑکانے سے باز آئے۔اگر کچھ غلط ہوا تو اْس کی ذمہ داری اْسی پر عائد ہوگی‘‘۔ رینا کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری لیڈر بھارت میں نہیں رہنا چاہتے ہیںتو اْنہیں پاکستان یا چین جانا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ محبوبہ نے گذشتہ روزاپنی پریس کانفرنس کے دوران جموں کشمیر کے سابق جھنڈے کی نمائش کی اور انہوں نے5اگست2019کے پارلیمانی فیصلے کو ’’ڈاکہ زنی‘‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ تب تک کوئی جھنڈا نہیں تھامیں گی جب جموں کشمیر کے پرچم اور خصوصی پوزیشن کو واپس نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں