سرینگر میں 24 مارچ سے نیشنل سافٹ ٹینس چمپئن شپ کا اہتمام 88

سرما کے دوران کویڈ سے نمٹنے کیلئے تندہی سے کام کرنے کی ضرورت

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر 23 اکتوبر//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے کہا کہ کووڈ 19 کی دورانِ سرما موثر روکتھام کیلئے لگن اور تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ فائنانشل کمشنر نے آج کووڈ 19 وباء سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق ایک کتابچے کی صوبائی کووڈ کنٹرول روم کشمیر میں منعقدہ تقریب پر جاری کرنے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر ، بی سی سی آر کشمیر کے انچارج پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، ایپیڈی مالوجسٹ ڈاکٹر طلعت جبین اور دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ فائنانشل کمشنر نے بی سی سی آر کشمیر کے افسران اور ملازمین کو کووڈ 19 صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ موسمِ سرما کے دوران اس وباء سے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جس کی روکتھام کیلئے لگن اور تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے بار بار ابھرنے سے نئی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں جن کے حل کیلئے اختراعی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ بعد میں فائنانشل کمشنر نے کنٹرول روم کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور وہاں رابطوں کی تلاش ، نمونے جمع کرنے ، ریڈ زون علاقوں کی نگرانی ، بیداری عام کرنے کی سرگرمیاں ، قوتِ مدافت میں اضافہ کرنے والی ادویات کی تقسیم کاری اور دیگر متعلقہ کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر کشمیر، انچارج بی سی سی آر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں