102

مشیر خان نے تعمیراتی کامگاروں او ران کے لواحقین کے حق میں2.5کروڑ روپے کی منظوری دی

سری نگر /23؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گور نرکے مشیر فاروق خان نے آج تعمیراتی کامگاروں او ران کے لواحقین کے حق میں موت و آخری رسومات امداد او ردائمی امراض کے لئے مالی معاونت سکیم کے تحت 2.50کروڑ روپے کی مالی معاونت منظور کی۔سکیم کے تحت خان نے 90اَموات معاملات، 20دائمی امراض اور زخمی معاملات کو منظوری دی ۔منظور کی گئی رقم عنقریب جموںوکشمیر عمارتی اور دیگر تعمیراتی ورکرس ویلفیئر بورڈکی جانب سے واگزار کی جائے گی۔اس موقعہ پر اپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے مشیر خان نے کہا کہ تمام اِلتوا ٔمیں پڑے معاملات کو منظور کرنے کا عمل شروع کی گیا ہے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ اِلتوأمیں پڑے معاملات کو نمٹایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں