104

سرما سے قبل ترال میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع…

بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے گی.. ایگزیکٹو انجینئر

ترال /شبیر بٹ
سرما سے قبل ہی جہاں ترال سب ضلع میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے وہیں محکمے کا دعوٰی ہے کہ آیندہ ایام میں بجلی سپلائی میں معقولیت لای جائے گی تفصیلات کے  طابقسب ضلع ترال میں بجلی بحران پر جلد قابو پانے اور سپلائی میں معقولیت لانے کا عزم دہراتے ہوے ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی ڈویژن اونتی پورہ الطاف حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار تکیہ رزاق شاہ میں بن رہے رسیونگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد اس نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرما کی دستک کے ساتھ ہی بجلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے جسکی وجہ سے کٹوتی شیڈول جاری کرنا پڑتا ہے الطاف حسین شاہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے آج تکیہ رزاق شاہ میں بن رہے رسیونگ اسٹیشن کا دورہ کر کے وہاں جاری کام کا جائزہ لیا اور انھیں امید ہے کہ عنقریب یہ اسٹیشن چالو کیا جائے گا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منصفانہ طور پر بجلی کا استعمال کریں اورایگریمنٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں پر شکنجہ کسا جایے گا اس موقع پر اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر پی ڈی ڈی ترال محمد مقبول اہنگر اور جے ای سجاد احمد بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں