93

کاکا پورہ پلوامہ جھڑپ میں تین لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو جاں بحق

مہلوک جنگجوئوں کو گروپ گنگو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میںملوث تھا / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/20اکتوبر/کاکا پورہ پلوامہ جھڑپ میں تین لشکر جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جنگجوئوں کا یہ گروپ گنگو پلوامہ میں فورسز پارٹی پر حملہ میںملوث تھا ۔ سی این آئی کے مطابق ہکڑٰی پورہ پلوامہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہکڑی پورہ کاکا پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن عمل میں لایا جس دوران وہاں موجود جنگجوئوںنے فائرنگ کی اور ساتھ ہی وہاں جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں تین جنگجوئوںکو ہلاک کیا گیا جن کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا ۔ آئی جی پی نے بتایا کہ جنگجوئوں کو خود سپردگی کا بھی موقعہ دیا گیا تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ جنگجوئوں لشکر سے وابستہ تھے اور تینوں کا گروپ سوموار کو گنگو پلوامہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ میں ملوث تھا ۔ خیال رہے کہ کاکا پورہ پلوامہ جھرپ سے قبل مہلورہ وچی شوپیان علاقے میں مسلح تصادم آرائی ہوئی جس میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں یہ دوسری مسلح جھرپ ہے اور ان میں کل ملا کر 5جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں