کشمیر سیاحت کے شعبے میں "سنہری دور" کا مشاہدہ کر رہا ہے ،پچھلے چند ماہ میں 80 لاکھ سیاح وارد کشمیر 174

پولیس انسپکٹرمحمداشرف کی ہلاکت قابل مذمت:ایل جی منوج سنہا

مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا
سری نگر:۲۰،اکتوبر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سوموارکی شام کنلون بجبہاڑہ میں اسلحہ برداروں کے ہاتھوں پولیس انسپکٹرمحمداشرف کی ہلاکت کوقابل مذمت فعل سے تعبیر کرتے ہوئے منگل کے روز کہاکہ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ جنوبی کشمیر میںپولیس انسپکٹرکی ہلاکت قابل مذمت ہے ۔خیال رہے انسپکٹرمحمداشرف کونامعلوم اسلحہ برداروں نے سوموار کو نمازمغرب کے وقت آبائی علاقہ کنلون بجبہاڑہ میں گولیوں کانشانہ بناکر موت کی نیندسلادیا۔مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ ،دونوعمر بیٹیوں اورایک کمسن بیٹے کوچھوڑ گئے ۔لیفٹنٹ گورنر نے مہلوک پولیس انسپکٹرکے غمزدہ اہل خانہ کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعاکی ۔انہوں نے سوگوارکنبے کویقین دلایاکہ حکومت اُن کی ہرممکنہ مددکرے گی ۔اس دوران منوج سنہانے پولیس انسپکٹرکی ہلاکت پرغم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے گھناونے حملے ایسے وقت میں اضطراب پیداکرنے کی کوشش ہیں ،جب وادی میں ترقیاتی عمل کوپٹڑی پرلانے کی کوششیں جاری ہیں ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے اعلان کیاکہ ہماری پولیس فورس ایسی کارروائیوں کیخلاف ثابت قدم رہے گی اورمجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں