115

میرا قصبہ میری شان، وادی بھر میں پروگرام منعقد

شبیر بٹ /ترال
ترال/بیک ٹو ولیج تھری کے بعد اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام میرا قصبہ میری شان کے تعلق سے وادی بھر میں تقریبات منعقد ہوئی ایل جی منوج سنھا نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور عوامی نوعیت کے مسائل سنے جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع کے ٹاون ہال میں اس حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں جے کے ای ڈی ای پانپور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی ایم ڈار نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سب ضلعی آفیسران جن میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، جل شکھتی کے سھیب یوسف، آر اینڈ بی کے اشتیاق حسین، کے علاوہ بی ڈی سی چیرمین اوتار سنگھ ترالی، اور دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر درجنوں افراد نے اپنے مسائل انتظامیہ کے آفیسران کی نوٹس میں لائیے ایک مقامی شہری نرمل سنگھ نے بتایا کہ ایسے پروگراموں سے انھیں بہت فائدہ مل رہا ہے کیونکہ اس سے عوام کے مسائل بلاتاخیر انتظامیہ تک پہنچ جاتے ہیں *اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو آفیسر منظور احمد، سیکرٹری نزیر احمد اور انکی پوری ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم ڈار نے بتایا کہ بیک ٹو ولیج تھری کے بعد مای ٹاؤن مائ پرایڈ کا یہ پروگرام دراصل عوام کے مسائل حل کرنے کی ایک اور کڑی ہے اور انھیں ترال کے مسائل کا ادراک ہے کیونکہ وہ کچھ عرصہ قبل یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں