اپنے حقوق کی خاطر لڑیں گے اور دبا کے آگے نہیں جھک جائیں گے:خالدہ شاہ
سرینگر؍19، اکتوبر ؍؍ عوامی نیشنل کانفرنس ( اے این سی ) کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹو ریٹ کی جانب سے انہیں سمن جا ری کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گپکار اعلامیہ لوگوں کا اتحاد ہے جس سے بھارتیہ جنتا پارٹی بھوکلاہٹ کا شکار ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوئے خالدہ شاہ نے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر زورزبردستی سے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہوں نے دفعہ370اور35Aکی بحالی کی کوشش کی شروعات کی ہے ۔انہوں نے کہا بی جے پی کی جانب سے اپنے ملازمین اور ایجنسیوں کی مدد سے دبا بنا کر غلبہ پیدا نا چہتا ہے جس کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔خالدہ شاہ نے کہا ہم نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ پانچ اگست کو ہم سے غیر قانونی ،غیر آئینی اور جبری طور چھینے گئے حقوق کو واپس لینے کا عزم کیا ہے۔ اے این سی صدر نے کہا یہاں کے سیاسی رہنمائوں کو جیل بیجنے یا طلب کرنے کے کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا اس طرح کی کارروائیاںہم نے مستقبل میں دیکھی ہیں ۔خالدہ شاہ نے کہا ہم اپنے حقوق کے خاطر لڑیں گے اور دبا کے آگے نہیں جک جائیں گے ۔اے این سی کے سربراہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے اتحاد نے بی جے پی کو مایوس کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے سیاسی انتقام کا سہارا لیا۔