192

لداخ میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں چینی اہلکار گرفتار

اہلکار ممکنہ طور غلطی سے ہندوستانی حدود میں آیا ہے۔ذرائع

سرینگر؍19، اکتوبر ؍ ؍ ہندستان، چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں ایک چینی فوجی کوگرفتار کر لیا ہے۔اس دوران ذرائع نے بتایا اہلکار ممکنہ طورر پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے جس کو مکمل تحقیقات اور جانچ کے بعد واپس بیج دیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق لداخ میںہندستان، چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں اتوار کے روز ایک چینی فوجی اہلکار کو پکڑا ہے۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار اہلکار ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔انہوں نے بتایا طئے شدہ پراسیس پر عمل کرنے کے بعد وہ پروٹوکول کے مطابق واپس چینی فوج میں جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہ چینی فوج کے 6 ویں موٹرائزڈ انفینٹری ڈویڑن کے سپاہی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا یا نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس کے پاس سے سول اور ملٹری دستاویز ملے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی اپنا یاک برآمد کرنے کے لئے ہندستانی حدود میں آ گیا۔ ذرائع نے کہا کہ وہ اکیلا تھا اور اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا اگر وہ انجانے میں داخل ہوا ہے تو اسے پروٹوکول کے مطابق، واپس چینی فوج کو سونپ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں