146

سیکرٹری جل شکتی نے شاہ پورہ کنڈی ڈیم منصوبہ کی پیش رفت کاجائزہ لیا

کٹھوعہ /12؍اکتوبر/سیکرٹری محکمہ جل شکتی ایم راجو نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں شاہ پورکنڈی ڈیم سے جموں و کشمیر کی طرف راوی نہر پر کام سمیت ڈیم منصوبے کے مختلف تعمیراتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف انجینئر شاہ پور کندی ڈیم پروجیکٹ ایس کے سلوجا نے میٹنگ کو آگاہ کیا کہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ ڈھانچے کی تعمیر کا کام شدو مد سے جاری ہے اور دریائے راوی پر نہر سمیت جموں و کشمیر کے کام پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔اراضی کے حصول کے کام میں پیش رفت کے بارے میں سیکرٹری نے ڈی سی کٹھوعہ کو تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ وقت پر مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔سیکرٹری نے انجینئروں اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل قائم کر کے کاموں کی پیش رفت میںرُکاوٹوں کو دور کریں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دریائے راوی پر واقع شاہ پور کنڈی پروجیکٹ کاجائزہ لیا گیا تاکہ جموں و کشمیر اور پنجاب دونوں کی مدد کی جاسکے۔اِس سلسلے میں پنجاب میں 5000 ہیکٹر اور جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور سانبہ علاقوں میں3 32,17ہیکٹر رقبہ کو پانی سے سیراب کیا جارہا ہے۔ اِس منصوبے سے پنجاب اور جموں و کشمیر دونوں سرحدی اَضلاع کو بجلی حاصل ہوگی۔یٹنگ میں اے ڈی سی بسوہلی تلک راج تھاپا ، اے سی آر دویندر پال ، چیف انجینئرآئی اینڈ ایف سی / آر ٹی آئی سی ہمیش منچندا ، ایس ای آر ٹی آئی سی اجے گپتا ، ایس ای شاہ پور کنڈی جے پی سنگھ ، ایس ای ہائیڈرولک سنجیو ملہوترا ، ایگزن ایس پی کے ڈی پروجیکٹ جنک شرما ، ایگزن پی ڈبلیو ڈی رجن گپتا ،ایگزن آر ٹی آئی سی سودیش کمار ، ایگزن آبپاشی برہم جیوتی ، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے افسران نے شرکت کی۔ (انفو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں