99

’’ سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ رضاکار تنظیم مشیر سے ملاقی

خواتین کے تحفظ سے متعلق معاملا ت پر غور و خوض کیا
سر ی نگر/12؍اکتوبر/’’ سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ کی ایک رضاکار تنظیم کے ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے آج سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور خواتین کے تحفظ اور اُنہیںبا اختیار بنانے سے متعلق مختلف معاملات پر غور وخو ض کیا۔وفد نے خواتین کو با اختیار بنانے، ان کے خلاف تشدد اور ہراسانی سے متعلق عوام میں جانکاری عام کرنے کے بارے میں رضاکار تنظیم کی جانب سے لوگوں میں بیداری پیداکرنے سے متعلق مشیر کو جانکاری دی۔انہوںنے کشمیر میں لڑکیوں کے لئے سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی مانگ کی اور بارہمولہ ضلع میں کرکٹ اکیڈیمی قائم کرنے کے لئے بھی کہا۔اس کے علاوہ عوام میں خواتین کے حقوق ان کے کے ہراسانی ، تشدد اور دیگر صنفی مسائل کے بارے میں حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے بیداری عام کرنے کی بھی مانگ کی۔اِس موقعہ پراپنے خیالا ت کا اِ ظہار کرتے ہوئے مشیرخان نے این جی او کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں خواتین کے تحفظ اور عوام میں خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں مؤثر طور جانکاری عام کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے تحفظ اور ان کی حالت زندگی بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں کئی سکیمیں اور قوانین بھی بنائے گئے ہیں۔ (انفو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں