بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر کا ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد 97

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں خود کفیل عوامی سہولیات کے قیام پر زور دیا

سر ی نگر/12؍اکتوبر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں خود کفیل عوامی سہولیات کے قیام پر زو ردیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں عوامی سہولیات میں بہتری لانے کے طریقہ کار پرغور و خوض کر رہے تھے۔ اُنہوں نے عام لوگوں کے لئے عوامی سہولیات میں بیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور دیابالخصوص بڑے شہروں اور قصبوں اور قومی شاہراہوں پر اس نوعیت کی سہولیات اوربنیادی ڈھانچے کوبہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو بڑی سڑکوں پر اراضی کی نشاندہی کر کے وہاں معیاری ڈیزائنوں کی بنیادپر عوامی سہولیات بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے آنے والے تین ماہ کی مدت کے دوران سات سو سے آٹھ سو تک بیت الخلاٗ تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا۔اُنہوں نے ایسی سہولیات قومی شاہراہوں اور بڑی سڑکوں پر بھی قائم کرنے کی ضرورت پر زرو دیا۔انہوں نے افسروں کو عوامی سہولیات کو خود کفیل بنانے کے لئے ان کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی سہولیات کے علاوہ دیگر عام استعمال کی چیزوں کا سٹال قائم کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کے ساتھ نل کے نزدیک ضرورت کی چیزوں کے لئے سٹال کی تعمیر سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشران راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان،چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ،فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ارون کما رمہتا ،پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیر ج گپتا، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اطلاعات روہت کنسل ،پرنسپل سیکرٹری آر اینڈ بی شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا ،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود و سیاحت اور ثقافت سرمد حفیظ نے شرکت کی۔ (انفو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں