94

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے44 بی آر اوپُل قوم کے نام وقف کئے

اروناچل پردیش میں نچی فو ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا
سر ی نگر/12؍اکتوبر/مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی ۔ آر ۔ او)کی جانب سے سات ریاستوں اور یوٹیز کی بین الاقوامی سرحدوں والے تعمیر کئے گئے 44پلوں کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے نئے پلوں کا اِفتتاح کر کے قوم کے نام وقف کیا۔انہوں نے اروناچل پردیش میں نچی فو ٹنل کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اِفتتاح کئے گئے 44پُلوں میں سے10 پُل جموںوکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا، ایم او ایس پی ایم اوڈاکٹر جتندر سنگھ موجودگی میں کیا گیا۔ جن دس پلوںمیں جموںوکشمیر افتتاح کیا گیا اُن میں اشم پُل دہی پُل، داندی پُل ،سنیال پُل، بنیاری پُل ، اے آئی کے پُل ، کلہ پُل ، مدہُن پُل ، ببن پُل اور بٹھاپُل شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دِفاع راج ناتھ سنگھ اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن اور پُلوںکے ساتھ منسلک تمام افرا د کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے کہا کہ نئے اِفتتاح کئے گئے پُل جموںوکشمیر کے دُور دراز علاقوں میں سڑک رابطہ سہولیات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کریں گے اور فوجی دستے بھی ان سے مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں