157

راجباغ سرینگر میں یمبر زل یو تھ کلب کا اجلاس منعقد

اداکارہ ماہ جبین انکساری کی والدہ کے انتقال پر سخت صدمے کا اظہار
پلوامہ/ تنہا ایاز/
راجباغ سرینگر میں اداکاروں کی جانب سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد ،کئی نامور اداکاروں نے شرکت کر کے اداکارا مہجبین انکساری کی والدہ کے انتقال پر سخت صدمے کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راجباغ سرینگر میں یمبر زل یوتھ کلب کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس معروف اداکار خورشید میر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں یمبر زل یو تھ کلب سے وابستہ کئی اداکاروں جن میں شہزاد شبیر، شوکت ماگرے، بشارت حسین، بشارت بخاری، انجان جیلانی، امین دھرمیندر اور یمبر زل یو تھ کلب کے بپلسٹی سیکریٹری جا وید کشمیری نے شرکت کی۔ اجلاس میں اداکارا مہجبین انکساری کی والدہ شمیمہ بٹ ساکنہ ٹینگن بائی پاس سرینگر کے انتقال پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق یمبر زل یوتھ کلب کے صدر خورشید میر نے اداکارا مہجبین انکساری کی والدہ کے انتقال پر زبردست دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں یمبر زل یو تھ کلب کی پوری ٹیم اداکارا مہجبین انکساری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحومہ شمیمہ بٹ کو جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ نمائندے کے مطابق اداکارا مہجبین انکساری کی والدہ7اکتوبر 2020ء کو انتقال کر گئیں۔ سماج کے مختلف طبقوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں