17

’عالمی یومِ بچیاں‘ کے موقعے پر ضلع پلوامہ میں یو تھ سپورٹس کی جانب سے کئی کھیلوں کا انعقاد

پلوامہ/ تنہا ایاز/
عالمی یومِ بچیاں کے موقعے پر محکمہ یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے کھوں کھوں اور بیڈ منشن ٹورنامنٹ کا اہتمام لڑکیوں نے ان ٹورنامنٹوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے عالمی یومِ بچیاںکے موقعے پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق عالمی یومِ بچیاں کے موقعے پر آئی سی ڈی ایس پلوامہ اور گورنمنٹ وومنز کالج پلوامہ کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی جسمیں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق عالمی یومِ بچیاں پر یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے وومنز ڈگری کالج میں کھوں کھوں اور بیڈ منشن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سے وومنز ڈگری کالج پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب پر گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے پرنسپل کے علاوہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کئی ملازمین موجود تھے۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کھوں کھوں اور بیڈ منشن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب کھیلوں میں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں