132

پانپورمیں ریسرچ سینٹر کاقیام

فائدہ بخش متبادل فصل،زمینداروں میں کافی دلچسپی :ماہرین

سری نگر:10، اکتوبر: کالے زیرے کی پیداوار کوفروغ دینے کیلئے جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے ایک منصوبے کے تحت پانپورمیں ایک ریسرچ سینٹر کاقیام عمل میں لایاہے ۔خیال رہے کشمیری زیرے کے دواقسام ہیں ،ایک قسم کے زیرے کوشاہی اوردوسرے کوکالازیرہ کانام دیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرکے روایتی پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کیلئے زیرے کااستعمال کیاجاتاہے جبکہ بیرون وادی میں بھی لوگ زیرے کااستعمال مختلف کھانے تیار کرتے وقت کرتے ہیں ۔ماہرین کامانناہے کہ اپنی کوالٹی یامعیار اورذائقہ کے اعتبار سے کشمیری زیرہ دنیامیںنام کماسکتا ہے ،اسلئے زیرے کی کوشت کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ پہلے شاہی اورکالا زیرے کی کاشت کشمیر میں زمیندار سبزیوں کے کھیتوں یادوسری زمین پر ہی کیاکرتے ہیں ،لیکن بازاروں میں مانگ بڑھ جانے کے بعد وادی میں زمیندار طبقہ اپنی زمینوں میں زیرے کی کاشت میں کافی دلچسپی لینے لگاہے ۔پانپور کے کچھ زمینداروں نے بتایاکہ ہمارے یہاں زیرہ قدرتی طورپراُگ جاتاتھالیکن اب ہم اسکی کاشت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ معیاری زیرہ زیادہ تربانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقہ میں اُگایاجاتاتھا،اوریہیں سے شاہی اورکالازیرہ وادی کے دوسرے علاقوں میں فروخت کیلئے لایاجاتاتھالیکن اب پانپور اوراسکے نواحی علاقوں میں زعفران کیساتھ ساتھ زیرے کی دونوں قسمیں یعنی شاہی اورکالا زیرہ کھیتوں میں کاشت کیاجاتاہے ۔ماہرین کہتے ہیں کہ کالا زیرہ زیادہ ترجنگلوں یاجنگلی علاقوں میں ہی پایاجاتاہے ،اوروہاں کالا زیرہ قدرتی طورپرخود ہی ہرسال اُگ جاتاہے ،اوریہاں کے لوگ زیرہ سکھانے کے بعداسکو بازاروں میں فروخت کرتے ہیں ۔تاہم زیرے کے حوالے سے کی گئی تحقیق یاریسرچ کے بعداسکی کاشت نچلے علاقوں میں بھی شروع کی گئی ،اوراب پانپور سمیت کئی علاقوں میں زمیندار زیرے کی کاشت ایک فصل کے طورکرتے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ زمینداروں کوزیرے کے بیچ متعلقہ محکمہ کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں ۔پانپور کے غلام نبی نامی زمیندار نے کہاکہ اب ہم اس بیچ کو اپنے کھیتوں میں بورہے ہیں اورمتعلقہ زرعی ماہرین ہماری رہنمائی بھی کیاکرتے ہیں ۔زمینداروں نے بتایاکہ شاہی زیرے کی مانگ اورقیمت کالے زیرے کے مقابلے میں چونکہ زیادہ ہوتی ہے ،اسلئے زیادہ ترلوگ اپنے کھیتوں میں شاہی زیرے کی ہی کاشت کیاکرتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ کھانوں یاپکوانوں میں زیرے کااستعمال صرف ذاائقہ بڑھانے کیلئے نہیں کیاجاتاہے بلکہ طبی ماہرین زیرے کے استعمال کوصحت کیلئے بھی مفیدمانتے ہیں ۔پانپور میں قائم کئے گئے ریسرچ سینٹر کے ایک اہم شعبے کے سربراہ ڈاکٹر بشیر احمدالٰہی نے بتایاہے کہ پانپور اوراسکے کچھ نواحی علاقوں میں کالے زیرے کی کاشت کامیاب رہی ہے ،انہوں نے بتایاکہ اگرکالے زیرے اورشاہی زیرے کی کاشت ماہرین کی ہدایات کے عین مطابق کی جاتی ہے تویہ زعفران کی طرح زمینداروں کیلئے ایک فائدہ بخش فصل ثابت ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پانپورمیں زیرے سے متعلق ایک ریسرچ سینٹر کاقیام عمل میں لایاجاناایک مستحسن اقدام ہے ،کیونکہ اس سے یہاں کے زمینداروں کومتبادل فصل کاشت کرنے کاموقعہ بھی ملے گا،اوراُن کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر بشیرالٰہی کاکہناتھاکہ پانپور کے ریسرچ سینٹر میں زیرے کے بیچوں کو تحقیق کے عمل سے گزارنے کے بعدزمینداروں کوفراہم کیاجاتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں