ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

حد متارکہ پر کشیدگی اور پُر تنائو صورت ِ حال

   843 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

کیرن سیکٹر میں ہتھیاروں کی سمگلنگ ناکام بنانے کا دعویٰ ،ہتھیاروں کی کھیپ ضبط

سرینگر؍10، اکتوبر ؍فوج نے سنیچر کے روز شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ہتھیاروں کی سمگلنگ ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ہتھیاروں کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی ۔اس دوران لائن آف کنٹرول اور بین الا قوامی سرحد پر ہند ۔پاک افواج کے درمیان آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہوا ،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق فوج نے سنیچر کے روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک کشن گنگا دریائے سے ہتھیاروں کی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ۔اس سلسلے میں دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں فوجی اہلکاروں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار سپلائی کرنے کی پاکستان کی کوشش کو ناکام بناکر خود کار ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر پہرہ دے رہے فوجی اہلکاروں نے 2 سے 3افراد کو کیرن سیکٹر میں کشن گنگا دریا کے پار سے ایک رسی سے بندھی ایک ٹیوب میں کچھ سامان لے جاتے ہوئے دیکھا۔انہوںنے بتایا کہ فوج نے فوراً وہاں پہنچ کر تلاش مہم شروع کی جس کے دران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی کھیپ میں4،اے کے47رائفل،8میگزین اور240گولیاں شامل ہیں ۔ادھر حدمتارکہ پر صورتِ حال کشیدہ اور پُرتنائو بنی ہوئی ہے جبکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ بھی آئے روز ہوتا رہتا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اور ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم ان واقعات میںکسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر قریب ڈیڑھ بجے رات پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متصل بستوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اسی طرح ضلع کٹھوعہ میں بھی بین الاقوامی سرحد پر آر پار گولہ باری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل کی جارہی خلاف ورزیوں کا معقول اور موثر جواب دیا جارہا ہے ۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حد متارکہ پر طرفین کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ہندوستان اور پاکستانی فوج کے درمیان سن 2003میں جنگ بندی معاہدہ ہوا ،تاہم اس کے باوجود طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.