99

کولگام اور پلوامہ اضلاع میں محض12گھنٹوں میں2خونین معرکہ آرائیاں

غیر مقامی جنگجو سمیت4عساکر جاں بحق ،متعدد اہلکار زخمی

نعشیں برآمد ،ایم ۔4رائفل ،ایک پستول اور دیگر ہتھیار برآمد،آپریشنز فورسز کے لئے بڑی کامیابیاں:آئی جی پی کشمیر زون

کولگام،پلوامہ؍10، اکتوبر ؍ ؍ جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع میں گزشتہ12گھنٹوں کے دوران 2خونین معرکہ آرائیوں میں ایک غیر مقامی جنگجو سمیت 4جنگجو نوجوان جاں بحق اور متعدد اہلکار ہوئے جبکہ معرکہ آرائیوں کے دوران ممکنہ طور پر ایک جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔جاں بحق جنگجوئوں کو شمالی کشمیر کے ایک مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا جبکہمقامی جنگجو نوجوانوں کے قریبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز کو فورسز کے لئے بڑی کامیابیاں قرار دیا ۔دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ جھڑپ کے مقامات سے ایک ایم ۔4رائفل ،کئی رائفلیں ، ایک پستول اور دیگر گولی باردو برآمدکیا گیا۔کولگام انکائونٹر : فوج کی ایک آر آر،ایس او جی کولگام اور سی آر پی ایف نے کولگام کے ژنی گام یاری پورہ گائوں کو 9اور10اکتوبر کی درمیانی رات کو ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی پارٹی نصب شب کے وقت جونہی اْس مقام کے نزدیک پہنچی جہاں جنگجو چھپے تھے تو اْن پر جنگجوئوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان دوران شب شروع ہوئی معرکہ آرائی سنیچر کی صبح ختم ہوئی جس میں دوجنگجو جاں بحق ہوئے ۔ ژنی گام کولگام آپریشن سے متعلق دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران شروع ہوئی جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ مقام جھڑپ سے جاں بحق دو جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی گئیں اور اُنکی تحویل سے ایک ایم۔4 قسم کی بندوق اور ایک پستول بر آمد کی گئی۔7اکتوبر کو سوگن شوپیان میں ایک جھڑپ کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ سانبورہ اونتی پورہ میں 27ستمبر کو ایک جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ پولیس ترجمان کا ردِ عمل:پولیس ترجمان نے جھڑپ سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ژنی گام یاری پورہ کولگام گائوں میں پولیس ،فوج کی ایک آر آر اور18بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع ملنے پر مشترکہ طور پر جنگجوئوں کے خلاف ایک آپریشن عمل میں لایا ۔انہوں نے کہا کہ گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن عمل میں لایا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ ان کہنا تھا کہ دوران تلاشی کارروائی گائوں میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ،جوابی کارروائی کے دوران انکائونٹر شروع ہوا ،جس دوران 2انتہائی سرگرم اور مطلوب ترین جاں بحق ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی گئیں جنکی بعد میں شناخت طارق احمد میر ولد عبد الرحمان میر ساکنہ زانگل پورہ دیوسر کولگام اور سمیر بھائی عرف عثمان ساکنہ پنجاب پاکستان کے بطور ہوئی ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں جاں بحق جنگجوئوں کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں جاں بحق جنگجو مختلف جنگجویانہ کارروائیوں میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جاں بحق جنگجو پولیس اہلکار خورشید احمد ساکنہ میر بازار اور سر پنچ عارف احمد ساکنہ آکھرن میر بازار پر جان لیواء حملوں میں ملوث تھے ۔یاد رہے کہ ان حملوں میں پولیس اہلکار کی موت جبکہ سر پنچ شدید زخمی ہوا تھا ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہکورونا وائرس کی وبائی بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے اور لوگوں کی حفاظت کیلئے مارئے گئے جنگجوئوںکو ہندوارہ میں تمام تر میڈکل ضروری لوازمات کے بعد دفن کیاجائیگا۔ مقامی جنگجو کے قریبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی ۔پلوامہ انکائونٹر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میںایک مختصر جھڑپ میں دو جنگجو نوجوان جاں بحق ہوئے ۔یہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ12گھنٹوں میں دوسری جھڑپ تھی۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی55آر آر ،182،183اور پولیس نے مشترکہ طور پر دادورہ گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گائوں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ،مختصر وقت کے لئے جاری رہا ،جس دوران 2 جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔آئی جی پی کشمیرزون ،وجے کمار نے پولیس اور سیکو رٹی فورسز کی رول کی کافی سراہانہ کی ہے جنہوں نے اس معرکہ آرائی کے دوران عام شہریوں کے بغیر کسی نقصان کے باہر نکالنے اور دو مسجدوں کی تلاشی کے دوران کافی تعمل برتا ہے ۔ انہوں نے دو جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران4جنگجوئوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں