87

پانپور حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

حملے میں لشکر طیبہ کے جنگجو ملوث،ایک مقامی اور ایک غیر مقامی:آئی جی پی

سرینگر؍5، اکتوبر ؍انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر رینج نے بتایا کہ پانپور میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملے میں لشکر طیبہ کے جنگجوئوں کا ہاتھ ہے جن کی شناخت کر لی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ لوگوں کی جان کو مد نظر رکھ جوابی فائرنگ نہیں کی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے نیوز سروس ( کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر رینج وجے کمار نے بتایاپانپورمیں سوموار کے روز سی آر پی ایف پارٹی پر کنڈزال پانپور کے نزدیک حملے میںلشکر طیبہ کے جنگجوئوں کا ہاتھ تھا جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔وجے کمار نے بتایالشکر طیبہ کے دو جنگجو موٹر سائیکل پرسوار ہو کرفورسز پارٹی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا حملہ آوروںکے خلاف آپریشن شروع کیاگیا اور عنقریب اُنہیں مار دیا جائے گا۔پولیس نے بتایا حملہ آوروں میں ایک صیف اللہ پاکستانی جبکہ دوسرا مقامی جنگجو ہے۔وجے کمار نے بتایا کہ ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے اور امید ہے دونوں کو بہت جلد مار دیا جائے گا۔آئی جی پی نے بتایا کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر کسی بھی جگہ حملہ کرنا جنگجوئوں کے لئے آسان ہوتا ہے کیوں کہ یہاں ٹریفک کی بھاری موجود گی کے پیش نظر فورسز کوعوام کی جان کاخیال رکھنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا اگر فورسز جوابی فائرنگ کرتے تو یہاں عام لوگوں کو جانی نقصان کا سامنا کرپڑتا ،اس کے انتہائی صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ترال کے پیر نار علاقے میں گولی چلنے کے واقعے پر انہوں نے بتایا کہ یہاں ابتدائی آمنے سامنے کے دوران کچھ فائر ہوئے تاہم کوئی جھڑپ نہیںہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں