90

لاوے پورہ سرینگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

سینکڑوں لوگوں نے اپنا علاج و معالجہ کروایا اور مفت ادویات حاصل کی

پلوامہ/ تنہا ایاز/

سول ڈیفنس سرینگر احسان فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے راہی پبلک سکول گنڈ حسی بٹ لاوے پورہ سرینگر میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس دوران لوگوں میں مفت ادویات فراہم کی گئی۔ اس موقعے پر تین نامور شخصیات موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس سرینگر اور احسان فائونڈیشن کے اشتراک سے راہی پبلک سکول لاوے پورہ سرینگر میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس سرینگر عمارانسیم نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ تقریب پر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن جموںو کشمیر کے پریذیڈنٹ جی این وار، ڈپٹی ایس پی، ایس ڈی آر ایف ،رشید خان ، پیر شبیر احمد، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول گنڈ حسی بٹ، ایس ڈی پی او مظفر جان، ڈپٹی ڈائریکٹر این وائی کے نذیر احمد شاہ، احسان فائونڈیشن کے صدر راہی ریاض کے علاوہ سٹیٹ کارڈنیٹر نیشنل تبے کو کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نصیر احمد، ڈسڑکٹ یو تھ کارڈنیٹر عبدالعزیز حکیم، ڈاکٹر اے اے طاہر، ڈاکٹر افشان رحمت، ڈاکٹر محمد مقبول،ڈاکٹر ہلال احمد، ڈاکٹر منتظر مسرت قادری ، ظہور احمد، شبیر احمد مو جود تھے۔ نمائندے کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کر کے اپنا علاج کروا کے مفت ادویات حاصل کی۔ ادھر عوامی حلقوں نے اسطرح کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر سول ڈیفنس سرینگر اور احسان فائونڈیشن کا شکر یہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں