ملازمین کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا /چیف ہاٹی کلچر آفیسر بڈگام
سرینگر26//ستمبر//آج مورخہ 26ستمبر 2020کو نان گزیٹیڈ ہاٹی کلچر ایمپلائز یونین بڈگام کا ایک وفد صدر سٹیٹ فیاض احمد بٹ اور پرویژنل پرزیڈنٹ محمدامین ڈار کی قیادت میں نئے چیف ہاٹی کلچر آفیسر بڈگام سے ملاقی ہوا اور اُن کو خوش آمدیدکرنے کے بعد وفد نے چیف صاحب کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا۔ چیف ہاٹی کلچر آفیسر بڈگام نے وفد کو یقین دلایا کہ نان گزیٹیڈ ملازمین کے سبھی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ انہوںنے اس موقع پر کچھ مسائل کو موقع پر ہی حل کیا اور ملازمین سے تلقین کی کہ وہ تن دہی اور لگن کے ساتھ محکمہ کو اپنا دستِ تعاون دے۔ آخر پر صدر نے ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے ضلع بڈگام کے ملازمین کے جذبات کو سمجھ کر ضلع بڈگام کیلئے نئے چیف ہاٹی کلچر آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ صدر موصوف نے کہاکہ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اُن کے بہت سارے مسائل حل ہوئے ہیں جبکہ نئے چیف ہاٹی کلچر آفیسر بڈگام نے چند روز کے اندر اندر ہی ملازمین کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ وفد میں صدر ضلع بڈگام فیاض احمد لون ، نائب صدر ضلع ظہور احمد ، سیکریٹری عمران نذیر ، حفیظ احمد ڈار ، ریاض احمد ڈار ، نذیر احمد ، منظور احمد ، عابد بشیر اور دیگر ملازمین نے حصہ لیا۔
